تارکین وطن کو بچانے والا جرمن امدادی بحری جہاز اطالوی حکام کے قبضے میں

تارکین وطن کو بچانے والا جرمن امدادی بحری جہاز اطالوی حکام کے قبضے میں

  

روم (اے پی پی) اطالوی حکام نے ایک جرمن امدادی تنظیم کے اس بحری جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے، جس پر سو کے قریب تارکین وطن سوار ہیں۔ یہ بحری جہاز روم حکومت کی طرف سے پابندی کے باوجود اطالوی سمندری حدود میں داخل ہو گیا تھا۔ اس سے قبل مہاجرین اور تارکین وطن کی مدد کرنے والی جرمن تنظیم ’لائف لائن‘ کی طرف سے ٹویٹر پر یہ اعلان بھی کر دیا گیا تھا کہ ’ایلیونورے‘ نامی یہ ریسکیو شپ اطالوی جزیرے سسلی کی ایک بندرگاہ پر پہنچنے والا تھا۔

یہ جہاز گزشتہ آٹھ دنوں سے سمندر میں سفر میں تھا اور اس جہاز کا عملہ اس پر سوار تارکین وطن کے لیے کسی محفوظ بندرگاہ کی تلاش میں تھا۔

مزید :

علاقائی -