نواں کوٹ، دوبچوں کے باپ نے گولی مار کر خودکشی کرلی

نواں کوٹ، دوبچوں کے باپ نے گولی مار کر خودکشی کرلی

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)نواں کوٹ کے علاقے میں دو بچوں کے باپ نے اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کرلی۔بتایا گیاہے کہ نواں کوٹ کے علاقے ڈھولن وال کے رہائشی تعلیم حسین نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی گولی چلنے کی آواز سن کر اہل خانہ نے کمرے میں جاکر دیکھا تو علیم حسین کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹما ٹم کیلئے بھجوا دی۔پولیس کے مطابق اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے کہ متوفی نے خودکشی کی یا اسے قتل کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -