اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی،111ملزم گرفتار

  اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی،111ملزم گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ا پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث111ملزمان گرفتار کر لیئے۔2ڈکیت گینگز کے5 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے4 لاکھ75 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے8پسٹلز اورگولیاں برآمدکی گئیں۔

23منشیات فروشوں کے قبضہ سے2کلو 40گرام ہیروئن، 2 کلو 757گرام چرس،01کلو 580گرام بھنگ اور157 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب05 اشتہاری اور23 عدالتی مفروران کوبھی گرفتار کیا گیا۔ خفیہ اطلاعات پر قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے15 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی۔قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 04ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔ون ویلنگ،پتنگ بازی، کرایہ داری اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر27ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -