گارڈن ٹاؤن،موٹر سائیکل سوارنوجوان پر کیمیکل پھینک کر فرار

گارڈن ٹاؤن،موٹر سائیکل سوارنوجوان پر کیمیکل پھینک کر فرار

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)گارڈن ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے شہری ندیم پر کیمیکل پھینک دیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ملزمان موٹر سائیکلوں پرفرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ندیم دفتر جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس پر کیمیکل پھینک دیا زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ شہری نے ملزموں کے حوالے کوئی تفصیلات نہیں دی۔ندیم کی درخواست ملتے ہی قانونی کارروائی کی جائیگی۔

مزید :

علاقائی -