اینٹی کرپشن نے محکمہ مال کے پٹواری کو گرفتار کرلیا

اینٹی کرپشن نے محکمہ مال کے پٹواری کو گرفتار کرلیا

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی مہم جاری ہے، اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ایف آئی آرز میں نامزد محکمہ مال کے اشتہاری پٹواری کو گرفتار کرلیا۔محکمہ مال کے پٹواری خاور عزیز چیمہ کے خلاف مقدمہ نمبر 46/18 مقدمہ درج تھا اور وہ اس مقدمے میں اشتہاری تھا۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ڈاکٹر شاہ زیب حسنین کی ہدایت پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔سرکل آفسر علی اکبر چھٹہ، صابر رحمان نے ملزم کو بادامی باغ پٹوار سرکل سے گرفتار کیا۔ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی احکامات جاری کررکھے ہیں۔

مزید :

علاقائی -