سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کیخلاف سماعت ملتوی

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کیخلاف سماعت ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں مختلف کیسوں کی سماعت ہوئی، تین کیسوں میں عدالتوں نے مختلف الزامات میں گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔احتساب عدالت میں غیر قانونی اثاثے کیس کی سماعت ہوئی،عدالت میں پولیس نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احدخان چیمہ کوجیل سے لاکر عدالت میں پیش کیا،عدالت میں جج کے نہ ہونے کی وجہ سے سماعت 16ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے کیس میں گواہوں کودوبارہ طلبی کے سمن جاری کردیئے ہیں، عدالت میں نیب نے احدخان چیمہ کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس پیش کررکھاہے،اسی طرح عدالت نے صاف پانی کیس میں سابق چیف ایگزیکٹووسیم اجمل اورانجیئنرقمراسلام کے کیس کی سماعت 16ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مزیدکارروائی کے لئے دونوں کودوبارہ طلب کرلیا۔

مزید :

علاقائی -