امان اللہ عظیم فنکا ر، قوم ان کی صحت یابی کی دعا کرے، شوبز شخصیا ت

  امان اللہ عظیم فنکا ر، قوم ان کی صحت یابی کی دعا کرے، شوبز شخصیا ت

  

لاہور(فلم رپورٹر) شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ امان اللہ جیسے فنکار صدیوں میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں۔ان کے کام کو اپنے پرائے سب ہی مانتے ہیں خاص طور پڑوسی ملک میں ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جانی لیور سمیت کئی بالی ووڈ فنکار بھی ان کی بے پناہ صلاحیتوں کے معترف ہیں۔انہوں نے تھیٹر میں اپنی بے ساختہ کامیڈی کی وجہ سے نئے ٹرینڈ سیٹ کئے شوبز شخصیات نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو جلد از جلد صحتیاب کرے۔یاد رہے کہ مزاح کے بادشاہ علالت کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں، گزشتہ دو روز قبل کامیڈی کنگ امان اللہ خان کی طبیعت بگڑ گئی جس کے باعث انہیں ہسپتال داخل کرا یا گیا تھا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے امان اللہ خان کے سینے میں انفیکشن اور شدید بخار کے باعث طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں مقامی ہسپتال داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت قدرے بہتر بتائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج رکھا ہوا ہے جن کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی صحت یاب ہو جائیں گے۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،افتخار افی،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی، سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خرم شیراز ریاض،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،نیلم منیر خان اور نجیبہ بی جی نے امان اللہ کے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔امان اللہ خان دنیائے سٹیج کے واحد فنکار ہیں جو ہزاروں سٹیج ڈراموں میں منفرد سے منفرد کردار ادا کرچکے ہیں۔

مزید :

کلچر -