سابق شوہر نے بدنام کرنے کیلئے منی لانڈرنگ کی خبرپھیلائی،صوفیہ مرزا

سابق شوہر نے بدنام کرنے کیلئے منی لانڈرنگ کی خبرپھیلائی،صوفیہ مرزا

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ صوفیہ مرزا نے مختلف ویب سائٹس پر جاری خبر کی تردید کی ہے جس میں ان پر منی لانڈرنگ اور نیب کے خلاف تحقیقات کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔صوفیہ مرزا نے ان تمام الزامات اور خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے سابق شوہر کا پراپگنڈہ ہے جو اس وقت ناروے میں رہائش پذیر ہیں اور سابق شوہر نے انہیں بدنام کرنے کے لئے یہ افواہیں پھیلائی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ سابق شوہر نے میرے خلاف جعلی خبریں پھیلانے کی شعوری کوشش کی ہے تاکہ جائیداد اور بچوں کے متعلق متوقع فیصلہ اس کے حق میں ہموار ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب سمیت کوئی ادارہ ان سے تفتیش نہیں کررہا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا پر خبریں زیرگردش تھیں کہ نیب کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو ایک درخواست بھیجی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خوش بخت عرف صوفیہ مرزا مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، نیب پہلے ہی اس معاملے پر نوٹس لے چکا ہے اوراب ایف ا?ئی اے بھی اس ضمن میں فوری طور پر کارروائی کرے۔

مزید :

کلچر -