پاکستانی اور بھارتی لڑکی کی شادی‘ شوبزحلقوں کی تنقید

پاکستانی اور بھارتی لڑکی کی شادی‘ شوبزحلقوں کی تنقید

  

لاہور(فلم رپورٹر)امریکی ریاست نیویار ک میں ہم جنس پرستی کی حمایت کرنے والی پاکستان سے تعلق رکھنے والی سندس ملک اور بھارتی لڑکی انجلی چکرا نے شادی کرلی یہ امریکہ میں کسی بھی ہم جنس پرست پاکستانی اور بھارتی لڑکی کی پہلی شادی ہے۔اس خبر پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات اظفر رحمان،مسعود بٹ،احسن خان،ماہ نور،عینی طاہرہ،میگھا،سہراب افگن، عباس باجوہ،رزکمالی،نادیہ علی،جرار رضوی،اچھی خان،پرویز کلیم،طاہر نوشاد،عامر راجہ،عتیق الرحمن اور وہاج نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندس ملک نے پوری قوم کو اس ناپاک عمل سے شرمندہ کردیا ہے اس نے روشن خیالی کا وہ مظاہرہ کیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔اس میں سندس ملک سے زیادہ اس کی تربیت کرنے والے ماں باپ کا قصور ہے جنہوں نے اس کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی بجائے اسے آزاد خیال بننے کا موقع دیا۔

شوبز شخصیات کا مزید کہنا ہے کہ بھارت تو مادر پدر آزاد ملک ہے مگر پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اس کی کوئی لڑکی ایسا کام کرے گی تو یقیناً تکلیف ہوگی۔امریکہ میں رہنے والے پاکستانیوں کو سندس ملک کا سوشل بائیکاٹ کرنا چاہیے اور اس کی مذمت میں جو کچھ ممکن ہو وہ کرنا چاہیے۔ایسی لڑکیاں دنیا اور آخرت دونوں میں ذلیل ہوتی ہیں۔

مزید :

کلچر -