پروڈیوسر اکبر ناصر خان کی فلم”دال چاول“کا آفیشل پوسٹر جاری  

  پروڈیوسر اکبر ناصر خان کی فلم”دال چاول“کا آفیشل پوسٹر جاری  

  

لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر اکبر ناصر خان کی فلم ”دال چاول“کا آفیشل پوسٹر جاری کردیا گیا۔فلم کے ڈائریکٹر اویس خالد کی اس فلم میں اہم موضوع کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ فلم 4 اکتوبر کو ریلیز ہوگی جس کی پرموشن بھی شروع کردی گئی ہے۔فلم میں احمد سفیان لیڈ رول کررہے ہیں جن کے مقابل مومنہ اقبال ہیں۔ احمد سفیان فلم کی کامیابی بارے پرعزم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس کا سارا کریڈٹ فلم کے پروڈیوسر اکبر ناصر خان کو جاتا ہے جنہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں احمد سفیان کا کہنا تھا کہ میں باقاعدہ آڈیشن اور ٹریننگ کے بعد فلم میں کاسٹ ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے شوٹنگ کے دوران بہت محنت کی۔انہیں یقین ہے کہ ان کی محبت کا صلہ عوام کی محبت کی صورت میں ملے گا۔

مزید :

کلچر -