فاطمہ سہیل نے عدالت میں خلع کا دعویٰ دائرکردیا

فاطمہ سہیل نے عدالت میں خلع کا دعویٰ دائرکردیا

  

لاہور(نامہ نگار‘فلم رپورٹر)اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے بیرسٹر احتشام امیرالدین کی وساطت سے لاہور فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے شوہر پر تشدد اور بے وفائی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا محسن عباس نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا لہذا اس کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتی، اس کے علاوہ محسن کے دوسری لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں۔ فاطمہ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت خلع کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ڈگری جاری کرے۔واضح رہے کہ فاطمہ سہیل نے دو ماہ قبل اپنے شوہر محسن عباس حیدر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ حاملہ ہونے کے باوجود محسن نے انہیں بدترین جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا۔

اور پیسوں کی ہیر پھیربھی کی۔ اس کے علاوہ فاطمہ نے اپنے شوہر محسن پر ماڈل نازش جہانگیر کے ساتھ ناجائز تعلقات کابھی الزام لگایاتھا۔

مزید :

کلچر -