پشاور میں بہتر کارکردگی پر پولیس اہلکاروں میں چرس کی تقسیم کا انکشاف

  پشاور میں بہتر کارکردگی پر پولیس اہلکاروں میں چرس کی تقسیم کا انکشاف

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں بہتر کارکردگی پر پولیس اہلکاروں میں مبینہ طور پر چرس کی تقسیم کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔سی سی پی اوکریم خان نے پولیس اہلکاروں میں منشیات کی تقسیم کی خبر پر تحقیقات کا حکم دے دیا اور واقعے میں ملوث اہلکاروں کو سزا دینے کی ہدایت بھی کردی۔پشاورمیں پکڑی جانے والی منشیات پولیس اہلکاروں میں تقسیم کرنے سے متعلق خبریں سامنے آنے پر ایس ایس پی کوآرڈی نیشن سرفراز علی شاہ کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے جو اپنی تحقیقات کررہے ہیں۔ایس ایس پی کہتے ہیں کہ انکوائری شروع کر چکے ہیں اور اہلکاروں سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ خبر سچ ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

چرس / تقسیم

مزید :

صفحہ اول -