شکیل احمد ایڈووکیٹ کی وزیر اعلیٰ کی والدہ کی وفات پر تعزیت
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر مال شکیل احمد ایڈوکیٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی والدہ ماجدہ کی وفات پر انتہائی گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش اور سوگواران کے صبر جمیل کے لئے دعا کی ہے۔