مسئلہ کشمیر پر عرب دنیا متحرک، سعودی عرب اور امارات کے وزرائے خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے

مسئلہ کشمیر پر عرب دنیا متحرک، سعودی عرب اور امارات کے وزرائے خارجہ آج ...
مسئلہ کشمیر پر عرب دنیا متحرک، سعودی عرب اور امارات کے وزرائے خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسئلہ کشمیر پر پاکستان دنیا بھر کی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اعلامیہ جاری ہونے کے بعد عرب ورلڈ بھی متحرک ہوگیا جس کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ آج ایک ساتھ پاکستان پہنچیں گے۔گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ مسلمان ممالک کشمیر کے معاملے پر ابھی ہمارا ساتھ نہیں دے رہے تو آگے چل کر وہ ہمارے ساتھ ہوں گے، وزیراعظم کی یہ بات بالکل درست ثابت ہوئی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر اور عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان آج ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔دونوں وزرائے خارجہ وزیراعظم عمران خان، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -