کشمیر میں جاری انسانی بحران نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی ہے ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ٹوئٹ

کشمیر میں جاری انسانی بحران نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی ہے ،وزیر خارجہ شاہ ...
کشمیر میں جاری انسانی بحران نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی ہے ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ٹوئٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری انسانی بحران نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی ہے ،ایک دن میں دو سے زائد وزرائے خارجہ سے مسئلہ کشمیر پر بات ہو گی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ روزانہ 2 سے 4 وزرائے خارجہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرتاہوں،عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے ، کشمیر میں جاری انسانی بحران نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی ہے ،یو اے ای اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ آج پاکستان آرہے ہیں ،سعودی عرب اور یو اے ای کو مقبوضہ کشمیر پر اعتماد میں لیں گے ،انہوں نے کہا کہ5 اگست کا واقعہ مقبوضہ کشمیر تک محدود نہیں رہے گا،مقبوضہ کشمیر میں بچوں کیساتھ جو کیا جارہا ہے وہ ناقابل بیان ہے ،بھارت نے آسام میں20 لاکھ افراد کو شہریت سے محروم کردیا،ہم کشمیریوں کے حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم مودی مائنڈسیٹ کر مقابلہ کررہے ہیں دنیا کو بھی اٹھنا ہو گا،اقوام متحدہ انسانی حقوق کی خلاف وزریوں پر رپورٹ لکھ کر کس بات پر گھبرا رہا ہے ،وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں تقسیم واضح ہو چکی ہے ،بھارتی اپوزیشن نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ،امریکا اور یورپ میں مقیم پاکستانی متحرک دکھائی دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سب کچھ اچھاتو اپوزیشن کو سرینگر جانے دیتے ،بھارتی اپوزیشن کو سرینگر نہ جانے دینے کا مطلب دال میں کچھ کالا ہے ،بھارت میں 5 اگست کے اقدام کیخلاف 14 درخواستیں دائر ہو چکیں ،بھارتی عدالتیں اورججز مودی سرکار کے دباﺅ میں ہیں ۔