کوئٹہ،سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی،خاتون سمیت6 دہشتگردہلاک،4 اہلکار زخمی

کوئٹہ،سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی،خاتون سمیت6 دہشتگردہلاک،4 ...
کوئٹہ،سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی،خاتون سمیت6 دہشتگردہلاک،4 اہلکار زخمی

  


کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشرقی بائی پاس پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی کے دوران خاتون سمیت 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 اہلکار زخمی ہو گئے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پر سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیاتو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ٹی ایف کے 4 اہلکار زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے،آپریشن میں خاتون سمیت 6 مبینہ دہشتگردہلاک ہو گئے ،ہلاک دہشتگردوں نے بھی خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں ،2 خودکش حملہ آوروں نے خودکواڑایا،دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارودبرآمدکرلیا گیا،فورسز نے کارروائی مکمل کرکے علاقہ کوکلیئرقراردیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ


loading...