شیخ رشید نے صحافی کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ان کے راولپنڈی پریس کلب میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی

شیخ رشید نے صحافی کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ان کے راولپنڈی پریس کلب میں ...
شیخ رشید نے صحافی کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ان کے راولپنڈی پریس کلب میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیشنل پریس کلب نے کینسرمیں مبتلا زیر علاج صحافی کے بارے میں ’تضحیک آمیز‘ زبان استعمال کرنے پر شیخ رشید پر پریس کلب میں آمد اور ان کی پریس کانفرنس پر عارضی پابندی عائد کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق این پی سی کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ مذکورہ فیصلہ این پی سی کے صدر شکیل قرار نے جیو ٹی وی کے ویڈیو صحافی ناصر سے ملاقات کرنے کے بعد لیا۔پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ’زیر علاج صحافی نے شکیل قرار کو آگاہ کیا کہ شیخ رشید نے چند روز قبل ہسپتال کا دورہ کیا اور جب ایک صحافی نے شیخ رشید کو مطلع کیا کہ کینسر میں مبتلا ایک صحافی بھی اسی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں تو وفاقی وزیر نے ’توہین آمیز جملے کہے جس سے ناصر کے جذبات مجروح‘ ہوئے۔خیال رہے کہ صحافی ناصر بے نظیر بھٹو راولپنڈی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی راولپنڈی اسلام آباد میں کوریج اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور راولپنڈی کیمپ آفس میں داخلے پر ایک ہفتے کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید :

قومی -