پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس، خواجہ برادران کے وکلا کی آمد میں تاخیر کے باعث سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی

پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس، خواجہ برادران کے وکلا کی آمد میں تاخیر کے باعث ...
پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس، خواجہ برادران کے وکلا کی آمد میں تاخیر کے باعث سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کی سماعت خواجہ برادران کے وکلا کی تاخیر کے باعث کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم نے پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کو احتساب عدالت میں پیش کردیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی احتساب عدالت کے باہر موجود ہے، احتساب عدالت میں خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے کیس کی سماعت کی،خواجہ برادران کوریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں ،تاہم خواجہ برادران کے وکیل عدالت نہ پہنچ سکے جس پرعدالت نے سماعت کچھ دیرکےلئے ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -