سعودی عرب اور امارات کے وزرائے خارجہ کی آمد کشمیریوں کےلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے،فردوس عاشق اعوان

سعودی عرب اور امارات کے وزرائے خارجہ کی آمد کشمیریوں کےلئے پاکستان کی سفارتی ...
سعودی عرب اور امارات کے وزرائے خارجہ کی آمد کشمیریوں کےلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے،فردوس عاشق اعوان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امارات کے وزرائے خارجہ کی آمد کشمیریوں کےلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور وزیراعظم کی ذات پر اعتماد کا اظہار ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مہذب دنیا مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دے کر انسانیت سے اپنی وابستگی، احترام اور انسانیت کے تقدس کو بچانے میں کردار ادا کرے۔

معاون خصوصی کا کہناتھا کہ سعودی عرب اور امارات کے وزرائے خارجہ کی آمد کشمیریوں کےلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور وزیراعظم کی ذات پر اعتماد کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی واماراتی وزرائے خارجہ کا کشمیر کی موجودہ صورتحال پر پاکستان تشریف لانا ان کی تشویش کا مظہر ہے اور اس معاملے کی مسلمہ متنازعہ حیثیت کا ایک اور ثبوت ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نیویارک ٹائمز میں مضمون ہو یا شمالی امریکہ میں خطاب وہ ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور مودی کی فسطائی سوچ اور ظلم سے دنیا کے امن کو لاحق سنگین نتائج سے خبردار کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -