چودھری شوگرملزکیس ،مریم نواز اور عباس شریف کے ریمانڈ میں 18 ستمبر تک توسیع

چودھری شوگرملزکیس ،مریم نواز اور عباس شریف کے ریمانڈ میں 18 ستمبر تک توسیع
چودھری شوگرملزکیس ،مریم نواز اور عباس شریف کے ریمانڈ میں 18 ستمبر تک توسیع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور عباس شریف کے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے ملزموں کے جسمانی ریمانڈمیں14روز کی توسیع کرتے ہوئے  18 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی ،نیب کی ٹیم نے مریم نواز اور عباس شریف کو احتساب میں پیش کردیا، اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ،لیگی کارکنوں اور رہنماﺅں کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی،احتساب عدالت کے ایڈمن جج امیرمحمدخان نے سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر نے مریم نواز اور عباس شریف کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شیئرزمنتقلی سے متعلق کمپنی سیکرٹری اورسی ایف اوسے پوچھاگیا،کمپنی سیکرٹری اورسی ایف اونے ریکارڈموجودنہ ہونے کابیان دیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ مریم نوازنے دستاویزات کمپنی سیکرٹری کے پاس ہونے کابیان دیاتھا،چودھری شوگرملزکے قیام کے وقت فنڈز 70 کروڑروپے تھے،40کروڑروپے مزیدآنے سے متعلق نہیں بتایاگیا،مریم نواز کے وکلا نے مزید ریمانڈ کی مخالفت کردی،عدالت نے مریم نواز اور عباس شریف کے ریمانڈمیں مزید توسیع کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے مریم نواز،یوسف عباس کے ریمانڈمیں 18ستمبرتک توسیع کرتے ہوئے دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -