اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ سے افسوسناک خبر آ رہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ڈالر 156 روپے 60 پیسے میں فروخت ہو رہاہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 156 روپے 55 پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156 روپے 80 پیسے پر فروخت ہو تا رہا ۔
دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 29 ہزار 809 پوائنٹس پر تھا تاہم اس میں اب تک254 پوائنٹس کی کمی واقع ہو چکی ہے اور انڈیکس 29 ہزار 555 پر ہے ۔

مزید :

بزنس -