عمر کوٹ کے پسماندہ گاﺅں سے ہندو نوجوان لڑکی اسسٹنٹ سب انسپکٹر بن گئی ، ہر طرف خوشی کا سماں

عمر کوٹ کے پسماندہ گاﺅں سے ہندو نوجوان لڑکی اسسٹنٹ سب انسپکٹر بن گئی ، ہر طرف ...
عمر کوٹ کے پسماندہ گاﺅں سے ہندو نوجوان لڑکی اسسٹنٹ سب انسپکٹر بن گئی ، ہر طرف خوشی کا سماں

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) عمرکوٹ ضلع کے تعلقہ سامارو کے ایک پسماندہ گاو¿ں سے تعلق رکھنے والی پشپا کماری نے اپنی انتھک محنت کے بعد اسٹنٹ سب انسپیکٹر کے کمیشن میں محکمہ پولیس میں صوبیدار "ASI"کا امتحان میں کامیابی حاصل کرلی، پشپا کماری اقلیتی برادری کے کولہی برادری سے تعلق رکھتی ہے، پشپا کماری کی کمیشن امتحان میں شاندار کامیابی پر ان کے گاو¿ں میں جشن کاسماں ہے ،گاو¿ں والے پشپا کماری کے رشتے داروں کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

میڈیا سے کولہی برداری کے لوگوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پشپا کماری کی محنت اور کامیابی پر فخر ہے اور امید ہے کہ پشپاکماری محکمہ پولیس میں اپنی بہادری ایمانداری سے کولہی برادری کا نام روشن کرےگی ۔اسٹنٹ سب انسپکٹر کا کمیشن امتحان پاس کرنے والی پشپا کماری کا کہنا ہے کہ میں اپنی کامیابی پر بہت خوش ہوں اس کامیابی کے لیے میں نے بہت محنت کی ہے میں اپنی بہادری جرات ایمانداری اور فرض شناسی کےساتھ ایک اچھی پولیس آفسیر ثابت ہوں گی اوروہ اپنی کولہی برادری اورگاو¿ں والوں کیلئے ایک رول ماڈل بنے گی۔ کولہی قبیلے سے تعلق رکھنے والی پشپا کی کامیابی پر تحریک انصاف کے اقلیتی ایم این اے لال مالھی، پیپلزپارٹی کی سینٹر کرشنا کماری ،سمیت سیاسی سماجی اقلیتی رہنماو¿ں نے پشپاکماری کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -