”ملک میں بہت جلدی یہ کام ہونے جارہاہے “ کیپٹن صفدر نے اچانک منظر عام پر آتے ہوئے پیشگوئی کر دی

”ملک میں بہت جلدی یہ کام ہونے جارہاہے “ کیپٹن صفدر نے اچانک منظر عام پر آتے ...

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ ملک میں بہت جلد نئے الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جلد حقیقی تبدیلی آجائے گی۔کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ ’ووٹ کو عزت دو‘ کا نعرہ کامیاب ہوگا۔کیپٹن صفدر نے کہا کہ جو ڈیل اور 15 ملین ڈالر دینے کی بات کررہے ہیں، ان کو ہم پانچ ٹکے نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے پاس حرام کا پیسہ ہوتا تو ان کو ضرور پیشکش کرتے۔سابق رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ نئے الیکشن ہونے والے ہیں اور سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی جنگ کوٹ لکھپت میں جیت چکا ہے۔سماعت سے قبل پولیس نے وکلاءاور صحافیوں کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا جس کے خلاف ن لیگ کے کارکنوں نے نعرے بازی کی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...