”میں وقار یونس کے باﺅلنگ کوچ بننے پر بہت پرجوش ہوں کیونکہ۔۔۔“ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ایسی بات کہہ دی کہ فاسٹ باﺅلرز کی خوشی کی انتہاءنہ رہے

”میں وقار یونس کے باﺅلنگ کوچ بننے پر بہت پرجوش ہوں کیونکہ۔۔۔“ ہیڈ کوچ مصباح ...
”میں وقار یونس کے باﺅلنگ کوچ بننے پر بہت پرجوش ہوں کیونکہ۔۔۔“ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ایسی بات کہہ دی کہ فاسٹ باﺅلرز کی خوشی کی انتہاءنہ رہے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نو منتخب ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے وقار یونس کی بطور باﺅلنگ کوچ تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کیساتھ کام کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میں ایک مرتبہ پھر وقار یونس جیسے تجربہ کار اور شخص کی بطور باﺅلنگ کوچ تعیناتی پر بہت پرجوش ہوں۔ ہماری ٹیم میں بہت ہی زبردست فاسٹ باﺅلرز شامل ہیں اور وقار یونس نے بہترین کوئی شخص نہیں ہو سکتا جو انہیں جدید دور کا سٹار بنائے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے مصباح الحق کو تین سال کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر منتخب کیا ہے جبکہ وقار یونس کو بھی 3 سال کیلئے باﺅلنگ کوچ تعینات کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -