سلیکشن کمیٹی کیسے کام کرے گی اور مصباح الحق پی ایس ایل کی کسی فرنچائز کیساتھ کام کر سکیں گے یا نہیں؟ وسیم خان نے واضح اعلان کر دیا

سلیکشن کمیٹی کیسے کام کرے گی اور مصباح الحق پی ایس ایل کی کسی فرنچائز کیساتھ ...
سلیکشن کمیٹی کیسے کام کرے گی اور مصباح الحق پی ایس ایل کی کسی فرنچائز کیساتھ کام کر سکیں گے یا نہیں؟ وسیم خان نے واضح اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے کہا ہے کہ نو منتخب ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوچنگ کی اجازت بھی دیدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ پرانی سلیکشن کمیٹی ختم ہو چکی ہے اور اب کرکٹ ایسوسی ایشن کے 6 کوچز مصباح الحق کیساتھ کام کریں گے اور ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔

پی ایس ایل میں مصباح الحق کی کوچنگ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس معاملے پر ریویو کے بعد سٹریٹجک فیصلہ کیا ہے کہ مصباح ورلڈکلاس کرکٹرز کیساتھ کام کر چکے ہیں اور پی سی بی نے 42 دن کی کرکٹ میں انہیں کوچنگ کی اجازت دیدی ہے۔

مزید :

کھیل -