میچ کیلئے ٹیم کے انتخاب میں کس چیز کو اہمیت دی جائے گی؟ مصباح الحق کا اعلان سابق کرکٹرز کو بھی خوشی سے نہال کر دے

Sep 04, 2019 | 03:15 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نو منتخب چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ میچ کیلئے فائنل الیون کے انتخاب میں کپتان کو اہمیت دینی چاہئے اور اب ایسا ہی ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ میں جب کپتان تھا تو فائنل الیون کے انتخاب کیلئے اتھارٹی کپتان کو دی جاتی تھی اور اس حوالے سے کپتان کو اہمیت دینی بھی چاہئے، چیف سلیکٹر اور کوچ ہونے کے ناطے آپ اپنا موقف ضرور دیتے ہیں لیکن کپتان نے گراﺅنڈ میں عملی طور پر کام کرنا ہوتا ہے اس لئے اسے وہ کھلاڑی دینے چاہئیں جن پر اسے اعتماد ہو۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آپ بیٹھتے ہیں، بحث کرتے ہیں اور کمبی نیشن پر مختلف رائے سامنے آتی ہیں اور اس دوران کسی کے دلائل مان لئے جاتے ہیں یا اپنے دلائل منوا لئے جاتے ہیں، میرے خیال سے کوچ اور کپتان میں جتنی مرضی انڈرسٹینڈنگ ہو لیکن کسی نہ کسی مقام پر رائے میں اختلاف رائے ہوتا ہے مگر فائنل الیون کے انتخاب میں کپتان کو اہمیت دینی چاہئے اور اب ایسا ہی ہو گا۔

مزیدخبریں