سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے بارے کیا فیصلہ ہوا ہے؟ وسیم خان نے ایسی بات کہہ دی کہ سرفراز احمد کی پریشانی کی حد نہ رہے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے معاملے پر ابھی صلاح مشورہ کرنا باقی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں وسیم خان نے کہا کہ قومی ٹیم کی قیادت کسے سونپی جائے؟ اس سے متعلق فیصلہ نو منتخب چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی کیساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کیساتھ بیٹھ کر اس معاملے پر بات کریں گے اور ان کی سوچ دیکھیں گے جبکہ چیئرمین کیساتھ بھی بات چیت کی جائے گی جس کے بعد ہی کوئی فیصلہ ہو گا جس سے متعلق آپ سب کو بھی معلوم ہو جائے گا۔