لوئردیر، پولیس وین کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید،3 زخمی

لوئردیر، پولیس وین کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید،3 زخمی

لوئردیر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس وین کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید 3 جوان شدید زخمی ہو گئے ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیااور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لوئر دیر کے علاقے لاجبوک بیاری میں پولیس وین معمول کی گشت پر تھی کہ دھماکا ہو گیا ،دھماکے میں حوالدار سیف اللہ شہید اور3 جوان شدید زخمی ہو گئے ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز جائے دھماکے پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میںلیکر امدادی کارروائیاں شروع کردی ،شہید اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس وین کوریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایاگیا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /دیر


loading...