”صدرٹرمپ بھی کہہ چکے ہیں کہ پاک فوج ۔۔“ امریکی صدر نے پاکستان کی فوج سے متعلق کیا بات کہی ؟ جان کرآپ بھی فخر کریں گے

”صدرٹرمپ بھی کہہ چکے ہیں کہ پاک فوج ۔۔“ امریکی صدر نے پاکستان کی فوج سے ...
”صدرٹرمپ بھی کہہ چکے ہیں کہ پاک فوج ۔۔“ امریکی صدر نے پاکستان کی فوج سے متعلق کیا بات کہی ؟ جان کرآپ بھی فخر کریں گے

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور آصف غفور نے کہاہے کہ صدر ٹرمپ بھی کہہ چکے ہیں کہ پاک فوج بہت پروفیشنل ہے ، صدرٹرمپ ہربات منہ پرکہتے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف غفور کا کہناتھا کہ کسی بھی ملک کی افواج خودمختاری اورسلامتی کی محافظ ہوتی ہیں،آرمی چیف توسیع نہیں چاہتے تھے، 41 سالہ سروس کے بعدہرکوئی آرام کرناچاہتاہے، پہلی بارچینی صدر نے کسی آرمی چیف کوذاتی طورپربلاکرملاقات کی ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ وزیرخارجہ کاکام سفارتکاری کے ذریعے تنازعات حل کرناہوتاہے،افغانستان میں امن سے ہماری مغربی سرحدمحفوظ ہوجائےگی، اسرائیل کوتسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈاہے، ایران بارڈرفورس کے ساتھ کوآرڈی نیشن بہترہوئی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ پاک فوج بہت پروفیشنل ہے،صدرٹرمپ بھی کہہ چکے،پاک فوج بہت مضبوط ادارہ ہے، 6 ستمبریوم دفاع وشہداہے، گزارش ہے ہرشہید کے گھرجائیں۔

مزید :

قومی -