صدارتی آرڈیننس کے ذریعے 208ارب معاف کرنے پر وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرلیا

صدارتی آرڈیننس کے ذریعے 208ارب معاف کرنے پر وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرلیا
صدارتی آرڈیننس کے ذریعے 208ارب معاف کرنے پر وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدارتی آرڈیننس کے ذریعے گیس ڈیو یلپمنٹ سرچارج کی مد میں 208ارب معاف ہونے پر وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ۔

وزیراعظم آفس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے حالیہ تنازعے پر شفافیت یقینی بنانے کیلئے آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کیا اور اٹارنی جنرل کو جی آئی ڈی سی معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ آرڈیننس کا مقصد عدالت کے باہر مذاکرات کے ذریعے 50 فیصد رقم وصول کرنا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قوم کو بتانا چاہتے ہیں کہ عدالت جانے سے فیصلہ خلاف آنے کا بھی خطرہ ہے، سپریم کورٹ نے جی آئی ڈی سی کو غیرقانونی قراردیا تھا اور وفاقی حکومت کی نظرثانی درخواست بھی خارج کردی تھی۔

مزید :

قومی -