بھارت کو کشمیر سے بھاگنا پڑے گا، کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑے ہیں: چودھری پرویزالٰہی

بھارت کو کشمیر سے بھاگنا پڑے گا، کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑے ہیں: ...
بھارت کو کشمیر سے بھاگنا پڑے گا، کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑے ہیں: چودھری پرویزالٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑی ہے اور کشمیر کی آزادی تک ان کا ساتھ دیتی رہے گی، کشمیر میں بھارتی ظلم کی داستان بڑھتی جا رہی ہے، انشاء اللہ بھارت کو کشمیر سے بھاگنا پڑے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی سے  پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے چیف آرگنائزر چودھری نعیم وڑائچ نے یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی  نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، کشمیر کے ایشو کو یورپ، امریکہ سمیت دیگر ممالک میں پاکستانیوں نے اجاگر کیا اور بھارت کے ظلم کی داستانوں سے دنیا کو آگاہ کیا۔ دریں اثناء چودھری نعیم وڑائچ نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے بتایا کہ ان کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے ۔ انہوں نے دعا کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔