مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں پر چین نے بھارت کو ایک اور زور دار جھٹکا دے دیا

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں پر چین نے بھارت کو ایک اور ...
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں پر چین نے بھارت کو ایک اور زور دار جھٹکا دے دیا

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )چین کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا سرکاری دورہ منسوخ کردیا تاہم وہ ہفتے کے روز پاکستان آئیں گے۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کو بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے ملاقات کے لیے نئی دلی آنا تھا تاہم مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر احتجاجاً اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ اوربھارتی قومی سلامتی کے مشیردونوں ملکوں کے سرحدی تنازع کے حل کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کے خصوصی نمائندے بھی ہیں اور یہ دورہ بھی سرحدی تنازعات کے لیے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے تھا۔دوسری جانب چینی وزیر خارجہ بھارتی دورے پر پاکستان کے دورے کو ترجیح دیتے ہوئے ہفتے کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں چین، افغانستان اور پاکستان کے درمیان سہہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مزید :

قومی -