عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے اپناکردارادا کرے:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے اپناکردارادا کرے:صدر مملکت ڈاکٹر عارف ...
عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے اپناکردارادا کرے:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے جہاں بھارت کی مسلح افواج بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہی ہیں۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان خیالات کا اظہار ایوان صدر میں پاکستان میں فلسطین، روس، پرتگال ،آسٹریلیا اور قزاخستان کے نئے تعینات ہونے والےسفیروں اورہائی کمشنروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا  جنہوں نے ایک تقریب کے دوران اپنی اسناد سفارت پیش کرنے کے بعد ان سے الگ الگ ملاقات بھی کی۔