جیل میں آصف علی زرداری کو کیا سہولیات فراہم کی گئیں ہیں ،تفصیل سامنے آگئی

جیل میں آصف علی زرداری کو کیا سہولیات فراہم کی گئیں ہیں ،تفصیل سامنے آگئی
جیل میں آصف علی زرداری کو کیا سہولیات فراہم کی گئیں ہیں ،تفصیل سامنے آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر آصف زرداری کو جیل میں دے جانے والی سہولیات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔عدالتی حکم پر جمع کروائی جانے والی اے ایس پی عدیل کی خصوصی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کوایل سی ڈی،اخبار،کتابوں کی سہولت دی گئی جبکہ پی پی ہی کے شریک چیئرمین کو ڈاکٹرکی ہدایت پرفزیو تھراپی چیئرکی سہولت بھی حاصل ہے۔

نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر کو ادویہ کی حفاظت کے لئے دو آئس باکس بھی فراہم کیے گئے ہیں، 3 ستمبر2019 سے پمزہسپتال کے فزیو تھراپی ٹیکنیشن روزانہ آ رہے ہیں، میڈیکل سٹاف وقفے وقفے سے سابق صدر لا شوگر لیول مانیٹر کرتا ہے، پمز ہسپتال کی رپورٹ کے مطابق اے سی کی سہولت نہیں، اس ضمن میں ہدایات نہیں تھیں۔

مزید :

قومی -