وزیر اعظم اپوزیشن کو طعنے دینے کی بجائے اپنا گریبان دیکھیں،عمران خان صاحب جتنی تیزی ۔۔۔احسن اقبال نے حکومت پر چڑھائی کردی

وزیر اعظم اپوزیشن کو طعنے دینے کی بجائے اپنا گریبان دیکھیں،عمران خان صاحب ...
وزیر اعظم اپوزیشن کو طعنے دینے کی بجائے اپنا گریبان دیکھیں،عمران خان صاحب جتنی تیزی ۔۔۔احسن اقبال نے حکومت پر چڑھائی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے  مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم ہمیں کس منہ سے طعنہ دیتے ہیں کہ اپوزیشن اور بھارت کا ایف اے ٹی ایف پر موقف ایک ہے؟عمران خان نے کشمیر سرنڈر کردیا ہے،بھارت کشمیر ہڑپ کرگیا جبکہ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،اپنے گریبان میں دیکھیں ہمیں طعنے نہ دیں۔

 رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آج ناصر خالد جیسے عظیم جوان کی شہادت ہوئی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے روز شہادتیں ہورہی ہیں،بھارت نے کشمیر ہڑپ کرلیا ہے جبکہ وزیر اعظم ہمیں کس منہ سے طعنہ دیتے ہیں کہ اپوزیشن اور بھارت کا ایف اے ٹی ایف پر موقف ایک ہے؟عمران خان نے کشمیر سرنڈر کردیا ہے،بھارت کشمیر ہڑپ کرگیا  جبکہ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،وزیر اعظم اپنے گریبان میں دیکھیں ہمیں طعنے نہ دیں،حکومت ہوش کے ناخن لے روز شہادتیں ہورہی ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان صاحب جتنی تیزی اپوزیشن کے خلاف مقدمے بنانے میں ہے اتنی کشمیر پر دکھاتے،اپنی اپوزیشن کو غداری کے سرٹیفیکیٹ جاری کرتے ہیں یہ کون سی جمہوریت ہے؟۔انہوں نے کہا کہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، کراچی میں بارش کے باعث بدترین صورتحال دیکھنے کو ملی۔

مزید :

قومی -