سینکڑوں غیر ملکیوں نے دو نمبر طریقے سے پاکستان کے بزنس ویزے حاصل کرلیے، انتہائی تشویشناک انکشاف

سینکڑوں غیر ملکیوں نے دو نمبر طریقے سے پاکستان کے بزنس ویزے حاصل کرلیے، ...
سینکڑوں غیر ملکیوں نے دو نمبر طریقے سے پاکستان کے بزنس ویزے حاصل کرلیے، انتہائی تشویشناک انکشاف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینکڑوں غیر ملکیوں کی جانب سے دو نمبر طریقے سے پاکستان کے بزنس ویزے حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینکڑوں غیر ملکی شہریوں نے وزارت داخلہ اور  پاسپورٹ آفس میں کرپشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی کاغذات پر پاکستان کے بزنس ویزے حاصل کیے۔

دستاویزات میں انکشاف ہوا ہےکہ پاکستان میں جعلی بزنس ویزےکاکاروبار ایک مافیا چلارہا ہے جو غیر ملکیوں کے ملک میں ایجنڈے کو فروغ دے رہا ہے اورکئی کمپنیاں غیرملکیوں کو بوگس بزنس ویزے دلانے میں ملوث ہیں۔ سیکرٹری وزارت داخلہ نے 2018 اور 2019 میں جاری ہونے والے تمام بزنس ویزوں کی تصدیق کے لیے انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے روبرو یہ اعتراف کیا تھا کہ امریکی بلاگر سنتھیا رچی کو خلاف قانون بزنس ویزا جاری کیا گیا تھا، اس انکشاف کے بعد غیر ملکیوں کو جاری ہونے والے ویزوں کی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -