اسلام آبادپولیس کا پیشہ وربھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن،رواں سال کتنے گداگروں  کو گرفتار کیا گیا ؟تفصیلات جانئے

 اسلام آبادپولیس کا پیشہ وربھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن،رواں سال کتنے ...
 اسلام آبادپولیس کا پیشہ وربھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن،رواں سال کتنے گداگروں  کو گرفتار کیا گیا ؟تفصیلات جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آبادپولیس کا ضلع بھر میں پیشہ وربھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون جاری،رواں سال میں 10988پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا،ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سیدنے کہا کہ وفاقی دارالحکو مت کو پیشہ ور بھکاریوں سے پاک کرنے کے لئے روزانہ کی بنیادوں پر کریک ڈاون جاری رکھا جائے گا، انہوں نے تمام زونل افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ ان پیشہ وربھکاریوں کے سہولت کاروں کوگرفتارکیا جائے جو ان کو ایسے مکروہ دھندے کے لئے اکساتے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ پیشہ وربھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں جو حقیقی ضرورت مند افراد کو خیرات سے محروم کرتے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کی ہدایت پر ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آبادوقارالدین سید نے ضلع بھر سے پیشہ ور بھکاریوں کے خاتمہ کے لئے کریک ڈاون کی ہدایات جاری کیں تھیں، ان ہدایات پروفاقی دارالحکومت میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ایک خصوصی مہم کے دوران کریک ڈاؤن کا سلسلہ جا ری رکھا گیا اور ضلع بھر سے رواں سال کے دوران 10988پیشہ وربھکاریوں کو گرفتار کیا گیا، ان گرفتار بھکاریوں میں سے 32خواجہ سراوں،702عورتوں اور 511مردپیشہ وربھکاریوں کے خلاف 292کلندرہ جات مرتب کئے گئے اور 78مقدمات درج کئے گئے جو مجاز عدالتوں سے چالان کروائے گئے۔ اسی طرح 129بچے/بچیوں کو چائلڈ پروٹیکشن سنٹر بھجوایا گیا تاکہ ان کی بہترمستقبل کے لئے اچھی تربیت کی جاسکے، 206خواجہ سرا،1788بچیوں،2941بچوں،1882عورتوں اور 2797مردپیشہ وربھکاریوں کو ایدھی ہوم منتقل کیا گیا۔

ڈی آئی جی آ پریشنزاسلام آباد وقارالدین سید نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ان پیشہ ور بھکاریوں کے خاتمے کے لئے وسیع پیمانے پر کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے تمام زونل افسران کو سختی سے ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کو جاری رکھتے ہوئے ان پیشہ وربھکاریوں کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں مساجد،امام با ر گا ہو ں، تجا رتی مراکز، ٹریفک سگنلز،گلی چوراہوں پر کو ئی بھکا ری نظر آ ئے تو اس کے خلاف فوری کا رروائی عمل میں لائیں اور اس سلسلہ میں کوئی نرمی نہ برتی جائے، انہو ں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت سے اس مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کا خاتمہ کیا جائے اور اس کارروائی کو مزید موثر بناتے ہوئے جاری رکھا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ مختلف گروپس اور کریمینل گینگز جو کہ ان بھکاریوں کی پشت پناہی اور ٹرانسپورٹ مہیا کرنے میں ملوث ہیں ان کے خلاف فوری کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے، ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد نے شہریوں سے بھی اپیل کہ وہ ایسے پیشہ وربھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں جو حقیقی ضرورت مند افراد کو خیرات سے محروم کرتے ہیں اور اپنی خیرات صرف ضرورت مند افراد کو دیں۔