اگر اس سال بھی ہم نے عوام کو ریلیف نہ دیا تو ہمارے لیے مسئلہ ہوگا:شیخ رشید

اگر اس سال بھی ہم نے عوام کو ریلیف نہ دیا تو ہمارے لیے مسئلہ ہوگا:شیخ رشید
اگر اس سال بھی ہم نے عوام کو ریلیف نہ دیا تو ہمارے لیے مسئلہ ہوگا:شیخ رشید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان برے وقت سے نکل گیا ہے، اگر اس سال بھی ہم نے عوام کو ریلیف نہ دیا تو ہمارے لیے مسئلہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کراچی کے لیے پیکج کا اعلان کریں گے۔ اگر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف ایڈمنسٹریٹر پر راضی ہو گئیں تو پیکج کا اعلان ہوگا۔ مجھے ابھی نہیں پتا کہ دونوں پارٹیاں کس نام پر اتفاق کریں گی۔

دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مافیا طاقتور ہوتے ہیں،بزنس مین کمیونٹی معاشی بھینسیں، جو عوام کی خواہشوں کو نگلتی ہیں۔ جب سیاست بدلتی ہے تو یہ بدلتی سیاست میں بھی موجود ہوتے ہیں۔ ان کے تعلقات ہر حکومت کے ساتھ ہوتے ہیں۔ عمران خان عوام کو ڈیلیور کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے پہلی دفعہ ان پر ہاتھ ڈالا ہے۔ وہ واحد لیڈر جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سابقہ دو حکومتوں نے جی بھر کر ملک لوٹا۔ ہم لوگوں کو ٹھیک طرح سے نہیں بتا سکے کہ وہ مسائل کیا چھوڑ کر گئیں،سابق حکومتوں کی وجہ سے آٹا اور چینی مہنگی ہوئی۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو ایک پیج پر لانے کے لیے کچھ لوگ کام کر رہے ہیں۔ پاک فوج کی خواہش ہے کراچی کے حالات بہتر ہوں۔ فوج نے جس کام میں بھی ہاتھ ڈالا پایہ تکمیل تک پہنچایا،کراچی کے حالات ٹھیک ہونے کے قریب ہیں۔

مزید :

قومی -