عظمیٰ بخاری کا وزیر اعظم کو بغیر سیکیورٹی عوام کے درمیان جانے کاچیلنج

  عظمیٰ بخاری کا وزیر اعظم کو بغیر سیکیورٹی عوام کے درمیان جانے کاچیلنج

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا وزیراعظم عمران خان کو بغیر سیکیورٹی کے عوام کے درمیان جانے کا چیلنج۔عمران خان شہبازشریف کی طرح پروٹوکول کے بغیر کراچی جائیں آپکو سمجھ آجائے گی۔شہباشریف اور آصف زرداری کی ملاقات پر حکومتی ترجمانوں پر پاگل پن کے دورے پڑ رہے ہیں۔شہبازشریف نے حکومت میں بیٹھی مافیا پر سوال اٹھایا۔

۔چوہان صاحب اب آپ کے لیڈر کا جمعے کا وعدہ ہفتے پر چلا گیا ہے اب پتہ نہیں اور کتنے ہفتے کراچی کے عوام کو انتظار کرنا پڑے گا۔

،اور خیبر پختونخواہ کی تباہی کا آج تک موصوف کو پتہ ہی نہیں چلا۔عمران خان جن کو دہشتگرد اور ڈاکو کہتے رہے وہ ان کی حکومت کا حصہ ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہاعمران نیازی نے کرپشن کے خاتمے کا نعرہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے طور پر استعمال کیا۔نئے پاکستان میں جو جتنا بڑا کرپٹ ہے اس کا اتنا ہی بڑا عہدہ ہے۔عمران نیازی نے پہلے بھی کراچی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز دینے کا اعلان کیا۔لیکن ان کا یہ اعلان بھی پچاس لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کی طرح جھوٹ ثابت ہوا۔حلیم عادل شیخ،عمران اسماعیل،آفتاب جہانگیر،فردوس شمیم نقوی جب بھی عوام گئے ان کو غیض و غضب کا نشانہ بنایا گیا۔کراچی ڈوب رہا تھاعلی زیدی،فیصل واوڈااورعامر لیاقت سمندر پر مچھلیاں پکڑنے چلے گئے تھے؟عوام کے خوف سے یہ لوگ گھروں سے باہر نہیں نکلتے۔دو ہفتے تک کراچی کے شہریوں نے ان تینوں افراد کی شکلیں نہیں دیکھی۔کراچی کے عوام نے شہبازشریف کا والہانہ استقبال کیا۔پارٹی صدر کے پرجوش استقبال پر ہم کراچی کے عوام کے شکر گزار ہیں۔عوامی لیڈر جہاں کھڑے ہو جائیں وہ جلسہ گاہ بن جاتی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -