اسلامیہ جمہوریہ اتحاد کی اپیل پر آج یوم تحفظ صحابہ ؓ و اہلبیت منایا جائے گا

  اسلامیہ جمہوریہ اتحاد کی اپیل پر آج یوم تحفظ صحابہ ؓ و اہلبیت منایا جائے گا

  

لاہور(پ ر) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے زیر اہتمام آ ج ملک بھر میں امن وامان اور قانون کے دائرہ  میں رہتے ہوئے خطبات جمعہ میں یوم ''تحفظ صحابہ واہل بیت '' منایا جائیگا 'صحابہ اکرام کی شان میں گستاخی کے خلاف بھر پور احتجاج بھی کیا جائیگاجبکہ اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت علماء حق اہلسنت کو دبانے میں کامیاب نہیں ہوسکتی 'تحفظ بنیاداسلام بل کی منظوری کے بعد اس میں رکاوٹوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ جمعرات کے روز اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا کہ مولانا حافظ عبد المجید جہلمی اور قاری زواربہادر سمیت دیگر علماء اہلسنت کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -