لیبر قوانین پر عملدرآمد کے لئے پانچ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،بابر سہیل

  لیبر قوانین پر عملدرآمد کے لئے پانچ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،بابر سہیل

  

لاہور(پ ر)محکمہ لیبر و انسانی وسائل نے وزیر لیبر انصر مجید خان، سیکرٹری لیبر پنجاب محمد عامر جان  اور ڈائریکٹر جنرل لیبر پنجاب فیصل نثار  کے حکم پر ایسے ادارے، پٹرول پمپس، دوکانوں و فیکٹریوں، ہوٹلز،  بھٹہ جات کے خلاف لیبر قوانین کا نفاذ یقینی بنانے کے لئے کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے جو ادارے لیبر قوانین پر عمل نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مالکان  کو ملازمین / ورکرز کو اجرت قانون کے مطابق ادا کریں جو کہ کم از کم 17,500/- غیر ہنر مند ورکرز کی تنخواہ ہے۔ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر نارتھ ارشد محمد تارڑ اور انسپکٹر بابر سہیل قریشی نے کہا کہ قوانین پر عملدرآمد کیلئے پانچ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -