وطن کے جوانوں نے 6ستمبر کو تاریخی جنگ لڑی،حاجی اکرم

      وطن کے جوانوں نے 6ستمبر کو تاریخی جنگ لڑی،حاجی اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین ٹریڈرز ایسوسی ایشن شالیمار لنک روڈ حاجی اکرم نے کہا ہے کہ 6ستمبر کو  پاک فوج اور پاکستان کے عوام نے ایک تاریخی جنگ لڑی۔ بھارت کا پاک سرزمین پر تسلط اور قبضے کا ناپاک منصوبہ چکنا چور کرنے میں پاکستان کے عوام کی وطن سے محبت اور اخلاص شامل تھا۔ پاکستانیوں نے پاک فوج کیلئے اپنے گھر مال جان نچھاور کردیئے۔ 6ستمبر 1965 کا وہ لازوال جذبہ اور اس کامیابی کو اہلیان پاکستان کی آنے والی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی اور ایک تاریخی دن کے طور پر اس کی یاد مناتے رہیں گے