طلبہ کو آن لائن داخلوں بارے رہنمائی دی جائے،کنول امین
لاہور(پ ر) پروفیسر ڈاکٹر کنول امین وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور نے انٹرمیڈیٹ اور بی ایس پروگرامز کی داخلہ کمیٹی اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی۔ طالبعلموں کے داخلے، امتحان اور پروموشن سے متعلقہ معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وائس چانسلر نے ایڈمیشن کمیٹی کو ہدایات کیں کہ کورونا وائرس کے پیش نظر طلباء کو آن لائن ایڈمیشن کے عمل میں رہنمائی فراہم کریں۔اس موقع پر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کے بی ایس پروگرامز کیلئے نئے پراسپیکٹس کو بھی پیش کیا