لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی نے آن لائن ایڈمیشن پالیسی کا اعلان کر دیا

لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی نے آن لائن ایڈمیشن پالیسی کا اعلان کر دیا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے آن لائن ایڈمیشنز 2020 کیلئے حتمی پالیسی کا اعلان کر دیا9ستمبر سے یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار مکمل طور پر پیپر لیس ماحول میں آن لائن داخلوں کا آغاز کیا جا رہا ہے آن لائن داخلے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر 40 تدریسی شعبوں کے 100 پروگرامز میں کیے جارہے ہیں۔   یونیورسٹی انٹرمیڈیٹ کالج کے لئے آن لائن داخلے 11ستمبر سے شروع ہوں گے۔ آن لائن ایڈمیشن پالیسی کا فیصلہ ڈاکٹر بشری مرزا وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی زیر صدارت آن لائن ایکریڈیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ڈینز، ڈائریکٹرز سمیت  متعلقہ عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے کہا کہ وبائی مرض کرونا نے تعلیم کے شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ہم نے آن لائن ٹیچنگ کے بعد آن لائن ایڈمیشنز کا فیصلہ کیا ہے تا کہ کورونا سے بچاؤ ممکن بنایا جائے۔

 ڈاکٹر بشری مرزا کا کہنا تھا کہ آن لائن داخلہ پالیسی تعلیمی عمل کو بحال کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے کہا کہ یونیورسٹی کمپیوٹر سائنس، آرکیٹیکچر، الیکٹریکل انجینئرنگ، سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ اور فارمیسی جیسے پروفیشنل ڈگری پروگرامز  سمیت تمام پروگراموں کے لئے انٹرمیڈیٹ، بی ایس، ایم ایس / ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر آن لائن داخلے کا اعلان کرنے جارہی ہے۔ایل سی ڈبلیو یو مختلف شعبوں میں بی ایس 4 سالہ ڈگری پروگرام آفر کرنے جارہا ہیفیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں  بی ایس ڈگری پروگرامز میں بائیوٹیکنالوجی، باٹنی، کیمسٹری، ماحولیاتی سائنس، جغرافیہ، ریاضی، فزکس اور زوالوجی شامل ہیں۔فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروگرامز میں  اپلائیڈ سائیکالوجی، اکنامکس، ہسٹری، ہوم اکنامکس، انٹرنیشنل ریلیشنز، ماس کمیونیکیشن، پاکستان اسٹڈیز، پولیٹیکل سائنس، سوشل ورک اور شماریات میں بی ایس پروگرام آفر کیے جا ریے ہیں۔انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن اینڈ ویڑول آرٹس  میں بی ایف اے گرافک ڈیزائن، بی ایف اے ویڑول آرٹس، بی ایف اے ٹیکسٹائل ڈیزائن، بی ایف اے کرافٹ اور ٹیکسٹائل ڈیزائن میں طالبات کو داخلہ دیا جائے گا۔روتھ فاؤ انسٹیٹیوٹ آف وومن لیڈرشپ اینڈ لرننگ کے لئے جینڈر اینڈ ڈویلپمنٹ سٹڈیز  اور سوشیالوجی میں داخلے کئے جائیں گے۔فیکلٹی آف اسلامک اورینٹل لرننگ میں  اسلامی علوم میں داخلہ دیا جائے گا۔ صبیحہ منصور انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز میں عربی، انگریزی ادب، فرانسیسی، فارسی، پنجابی اور اردو میں ایڈمیشن کیے جائیں گے فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز  میں مینجمنٹ سائنس، بی بی اے، بی کام اور پبلک ایڈمنسٹریشن جبکہ فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں آرکیٹیکچر، سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ، کمپیوٹر سائنس اور الیکٹریکل انجینئرنگ, فیکلٹی آف ایجوکیشن بی ایڈ ایجوکیشن, ایلیمینٹری، بی ایڈ سیکنڈری,ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن، ایڈمنسٹریٹو ایجوکیشن  اور TESOL۔  فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں  Pharm-D میں ایڈمیشنز آفر  کیے جائیں گے۔بی ایس سیلف سپورٹنگ ایوننگ پروگرامز میں  بی ایس ریاضی، بی ایس بوٹنی, بی ایڈ ایلیمینٹری، بی ایڈ سیکنڈری، بی ایس ماس کمیونیکیشن, بی ایس سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ. ایف اے,ایف ایس سی اور  اے لیول (پارٹ 1) اور 60 فیصد سے زیادہ نمبرز والی طالبات متعلقہ مضامین میں بی ایس پروگرامز کے لئے درخواست دینے کے اہل ہوں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -