حسینی افکار اپنانے سے زندگی آسان ہو سکتی ہے،آغا طاہر عباس

  حسینی افکار اپنانے سے زندگی آسان ہو سکتی ہے،آغا طاہر عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)معروف مذہبی اسکالر آغا طاہر عباس نجفی کا کہنا ہے کہ محمدؐ و آل محمد نے توحید کی پہچا ن کروائی،حسینی افکار اپنانے سے زندگی آسان ہو سکتی ہے۔واقعہ کر بلا نے انسانیت کہ ہلا کر رکھ دیا،صبر و استقامت اور شجاعت و سخاوت میں امام حسین کا کوئی ثانی نہیں۔ یہ باتیں انہوں نے عامر حسین ہاشمی و برادران کے زیر اہتمام حضرت اما م حسین ؑ و دیگر شہداء کربلا ء کی یاد میں اور اپنے والدین سمیت دیگر مرحومین و شہداء ملت کے بلندی درجات کے لیے منعقد ہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔معروف ذاکر سہیل عباس قلندر ی،مولانا آغا علی حسنین مہدوی نے محمد و آل محمد کے فضائل و مصائب بیان کیے  جبکہ اصغر عباس،فیضان علی،خدیش رضا،اور ڈاکٹر سہیل رضا و دیگر نے اپنے اپنے نذرانے عقیدت پیش کیے