ڈاکٹر نوید شہزاد کی کتاب  ”طویل پنجابی نظم”شائع ہو گئی

ڈاکٹر نوید شہزاد کی کتاب  ”طویل پنجابی نظم”شائع ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ادبی رپورٹر) پنجابی کے ممتاز محقق اور نقاد پروفیسر ڈاکٹر نوید شہزاد کی تازہ تنقیدی کاوش ”طویل پنجابی نظم“ کے عنوان سے بابا فرید گنج شکر ریسرچ چیئر پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے شائع ہو گئی ہے۔ یہ 224 صفحات پر مشتمل ہے اوراس پر ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا اور ڈاکٹر ضیاء الحق کے تعارفی کلمات شامل ہیں۔ زیر نظر کتاب میں نوکلاسیکی اور جدید دور کے بارہ اہم پنجابی شاعروں کی طویل نظموں کا تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔ ادبی حلقوں نے اس اچھوتے موضوع پر لکھی گئی کتاب کا خیرمقدم کیا ہے۔