یوم دفاع قوم کو لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،عابد علی

یوم دفاع قوم کو لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،عابد علی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان ہمیں ان لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آباؤ اجداد اور بزرگوں نے پاک دھرتی کی حفاظت میں پاک وطن پر لٹا دیں۔ رات کی تاریکی میں  حملہ ہونے والے دشمن کو عبرت ناک شکست سے دو چار کر نے میں پاک فوج کے بہادر جوانوں اور زندہ دلان لاہور کا جذبہ اور جب الوطنی شامل تھی۔

غیور پاکستانیوں نے گھروں سے نکل پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے وطن کو محفوظ بنانے کیلئے لازوال قربانیاں پیش کیں جنہیں رہتی دنیا تک پاکستان کے محب وطن عوام خراج عقیدت پیش کرتے رہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -