شہداء اور غازیوں کی قربانیاں کبھی بھلائی نہیں جا سکتیں
لاہور(سٹی رپورٹر)چونڈہ، بی آر پی نہر کے محاذ پر ہزاروں وطن کے بیٹوں کی پاک دھرتی کے تحفظ کیلئے دی جانے والی لازوال قربانیوں سے آج وطن مستحکم ہے ان خیالات کا اظہارتاجر رہنما کاشف امین نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا یوم دفاع پاکستان 6ستمبر 1965 کے شہداء اور غازیان کی قربانیوں کو پاکستان کے غیور عوام کبھی بھلا نہ پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یوم دفاع پر پوری قوم کو ملک کے لئے متحد ہو کر ہر طرح کی قربانی دینے کاعزم کرنا ہو گا اور ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا