دارالسلام لوئر مال میں فری خطاطی ورکشاپ کل ہو گی
لاہور(پ ر) فری خطاطی ورکشاپ کل دارالسلام لوئرمال میں ہوگی۔ خطاطی فن ہی نہیں مسلمانوں کاتہذیبی، علمی اور ثقافتی ورثہ بھی ہے۔ خطاطی سیکھناوقت کی اہم ضرورت ہے۔ ورکشاپ سے انگلش، عربی کے معروف خطاط عکاشہ ساحل لیکچردیں گے اورعملی مشق بھی کروائیں گے۔ ورکشاپ صبح گیارہ بجے سے شروع ہوکردن تین بجے تک جاری رہے گی۔ خطاطی ورکشاپ کاعلمی،ادبی اورسماجی حلقوں کی طرف سے خیرمقدم۔ ورکشاپ سے طلبہ وطالبات کو خطاطی کی اہمیت سے آگاہی ہوگی۔