سویڈن میں توہین قرآن پاک قابل مذمت ہے،شاہ رخ جمال

سویڈن میں توہین قرآن پاک قابل مذمت ہے،شاہ رخ جمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)پی ٹی آئی کے رہنماء  شاہ رخ جمال بٹ نے کہاکہ سویڈن میں قرآن پاک کو نذآتش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیاگیا، عالم اسلام اس ناپاک عزائم کے خلاف متحد ہوجائیں اور اوآئی سی ہنگامی بنیادوں پر ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

، اقوام متحدہ ان واقعات کا سختی سے نوٹس لے۔

، تمام مذاہب کی کتب اور عبادت گاہوں کے احترام کو یقینی بنانا اقوام متحدہ کے عالمی چارٹرکا حصہ ہے مگر قرآن پاک اور پیغام اسلام کے بارے میں اس پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا ہے، اسلام دشمن قوتیں قرآن پاک کی توہین اور خاتم النبیین کے خاکوں کو شائع کرکے عالمی امن کو تباہ اور دنیا کو جنگ کی آگ میں دھکیلنے کی ایک سازش ہے، مسلم حکمران سویڈن کی حکومت سے سخت احتجاج کریں اور اپنے سفارتی تعلقات فوری ختم کریں۔